صدر نے 12 ترمیمی بلوں، پختونخوا سے متعلق 5 آرڈیننسز کی منظوری دیدی

صدر نے 12 ترمیمی بلوں، پختونخوا سے متعلق 5 آرڈیننسز کی منظوری دیدی

آرکائیول مٹیریل ، سٹڈی سینٹرز ، رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی ،ایچ ای سی، فیڈر ل بورڈ ترمیمی بلز کی منظوری دی گئی آرڈیننسز میں خصوصی اقدامات، صوبائی اسمبلی اختیارات ، سوسائٹیز رجسٹریشن،سپیکر و ڈپٹی سپیکر مراعات بارے ترامیم شامل

اسلام آباد(دنیا رپورٹ،آن لائن ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12ترمیمی بلوں اور خیبر پختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی ۔ منظور کیے گئے آرڈیننسز میں خصوصی اقدامات، صوبائی اسمبلی کے اختیارات و مراعات، سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق قانونی ترامیم شامل ہیں۔صدرِ مملکت کی جانب سے منظور کردہ آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا سپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) اور خیبر پختونخوا سپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) شامل ہیں۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ترمیمی آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دی گئی ۔منظور ہونے والا پانچواں آرڈیننس خیبر پختونخوا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 ہے۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے آرکائیول مٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026 ،پاکستان سٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 ، ایریا آف سٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 ،سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026 ،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026 ،ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 ،نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 ،نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 ،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026 ،این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026 ،پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اورپاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری بھی دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...