گارڈن ٹاؤن:فائرنگ سے خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

گارڈن ٹاؤن:فائرنگ سے خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

ایک خاتون زخمی ،ابتدائی تحقیقات میں واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ملزم مقتول کاچچازاد، واقعہ میں ملوث ملزم کوجلد پکڑ لیں گے :ایس پی

لاہور (کرائم رپورٹر )گارڈن ٹاؤن جیون ہانہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے 35 سالہ عرفان اور 18 سالہ لائبہ کو قتل کر دیا،جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر20 سالہ آسیہ شدید زخمی ہو گئی جس کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، فائر نگ کرنے والا ملزم جاوید مقتول کا چچا زاد بھائی ہے ۔ملزم جاوید نے 18 سالہ لائبہ، 20 سالہ آسیہ اور 35 سالہ عرفان پر فائرنگ کی۔فائرنگ سے علاقے میں بھی خوف کی فضا قائم ہو گئی۔ لاشیں مردہ خانے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...