ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ:مقامی منڈیوں کیلئے مصنوعی ذہانت کی دستیابی ممکن

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ:مقامی منڈیوں کیلئے مصنوعی ذہانت کی دستیابی ممکن

کراچی (بزنس ڈیسک)ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے معروف اے آئی پلیٹ فارمز کو مقامی سطح پر فراہم کرنا شروع کردیا ہے ۔۔۔

 مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم اینتھروپک، اے ڈبلیو ایس، اوپن اے آئی، مائیکروسافٹ، پرپلیکسیٹی، اسنوفلیک اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپنی تصدیق شدہ تجارتی معلومات تک رسائی کو وسعت دے رہا ہے ۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ساؤتھ ایشیا، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے ذریعے یہ سہولیات خطے بھر کے صارفین کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ساؤتھ ایشیا، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے گروپ ڈائریکٹر (پروڈکٹس) نعمان لاکھانی نے کہا، چونکہ جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ بھر کے ادارے اے آئی کو تیزی سے اپنا رہے ہیں، اس لیے موثر فیصلہ سازی کے لیے مستند تجارتی ڈیٹا ایک بنیادی ضرورت بنتا جا رہا ہے ۔ ہم اداروں کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر اے آئی سے چلنے والا نظامِ کار تشکیل دیں، جس سے انہیں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور زیادہ اعتماد کے ساتھ بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...