پاکستان اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان
انڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 53 پوائنٹس پربند 1 ہفتے میں 4.266 ارب شیئرز کے سودے 122.46 ارب روپے میں طے
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ حصص کی خرید و فروخت میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیاتاہم ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3 ہزار 639 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 692 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 53 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حصص بازار میں 4 ارب 26 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ، جن کی مجموعی مالیت 122 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 75 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ کم ہوکر 19 ہزار 260 ارب روپے رہ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 75 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments