شہر کے مختلف علاقوں میں چوری ، ڈکیتی کی متعددوارداتیں
لاری اڈاضمیر ، مناواں ایوب ، اچھرہ طارق ، رائے ونڈ میں حنیف کو لوٹ لیاگیا ہڈیارہ اختر ، نولکھا بشارت اور گرین ٹاؤن سے افضال کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ لاری اڈا میں ضمیر سے 2لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں ایوب سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں طارق سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں حنیف سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔چوہنگ کے علاقے میں امیر علی سے 20 ہزار روپے ،باٹا پور کے علاقے میں امین سے 10 ہزار روپے جبکہ ہڈیارہ سے اختر ، نولکھا سے بشارت اور گرین ٹاؤن سے افضال کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments