لبلبے کے کینسر کے خلاف نئی دوا کے حوصلہ افزا نتائج
لاہور(نیٹ نیوز)لبلبے کے ایڈوانس کینسر کے علاج کے لیے نئی دوا ‘ڈاریکسونراسب’ نے کیموتھراپی کے ساتھ استعمال ہونے پر کلینیکل ٹرائل میں حوصلہ افزا نتائج دکھائے ہیں جس کے دوران ہر 12 میں سے ایک مریض کی رسولی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔
بارسلونا میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق دوا اور کیموتھراپی کے امتزاج سے ایک سال بعد زندہ رہنے والے مریضوں کی شرح معیاری علاج کے مقابلے میں بہتر رہی۔تحقیق میں شامل 60.7 فی صد مریضوں کی رسولیوں کا حجم کم ہوا یا وہ مکمل ختم ہوگئیں جبکہ 8.2 فی صد مریضوں میں رسولیاں مکمل طور پر ناقابلِ شناخت ہوگئیں۔تحقیق کے مطابق 61 مریضوں میں سے 90.2 فی صد میں کینسر کی رسولیوں میں اضافہ رک گیا۔ یہ نتائج تقریباً 18 ماہ کی فالو اَپ مدت کے دوران سامنے آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments