کم وقت میں مجسمہ آزادی کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

کم وقت میں مجسمہ آزادی کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

نیویارک(نیٹ نیوز)گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنا 22 واں عالمی ریکارڈ ڈے مناتے ہوئے کئی نئے ریکارڈز کا اعلان کیا جن میں ایک تاریخی مجسمے کی پینٹنگ بنانے کا تیز ترین ریکارڈ بھی شامل ہے ۔

امریکی پرفارمنس آرٹسٹ ڈیوڈ گاریبالڈی نے نیویارک کے مشہور مجسمہ آزادی کی پینٹنگ محض 43.5 سیکنڈ میں مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ڈیوڈ گاریبالڈی کا کہنا تھا کہ وہ اس بار پرفارمنس کے بجائے صرف رفتار پر توجہ دینا چاہتے تھے کیونکہ اس نوعیت کا کارنامہ پہلے کبھی انجام نہیں دیا گیا تھا۔ان کے مطابق وہ اپنے لیے ایک نیا معیار قائم کرنا چاہتے تھے اور امید کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی بچوں اور بڑوں دونوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دے گی۔ کسی بڑے مقصد کے حصول کی کوشش کے دوران انسان خود بھی بہتر اور کامیاب بنتا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...