یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ نے لگاتار 52 گھنٹے کھیل کر جی ٹی اے 6کی کہانی ختم کر ڈالی
لاہور(شوبزڈیسک )دنیا کے معروف امریکی یوٹیوبر اور سٹریمر آئی شو اسپیڈ نے مسلسل 52 گھنٹے سے زائد جاگ کر مقبول ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کی کہانی مکمل کر لی۔
آئی شو اسپیڈ نے گیم کی ریلیز کے موقع پر لائیو سٹریمنگ شروع کی اور تقریباً 52 گھنٹے 30 منٹ تک بغیر سوئے گیم کھیلتے رہے ۔ مسلسل دو دن سے زیادہ جاگنے کے باعث یوٹیوبر شدید تھکن کا شکار نظر آئے اور کئی مرتبہ نیند کی کمی کا اعتراف بھی کیا۔ تاہم گیم مکمل کرنے کے بعد وہ خوشی سے رونے لگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments