اے آئی سے ریاضی کے ایک عظیم راز کوحل کرنے کا دعویٰ

 اے آئی سے ریاضی کے ایک عظیم راز کوحل کرنے کا دعویٰ

لاہور(نیٹ نیوز)اینتھروپک کے ماہر ریاضی دان نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹ کی مدد سے مشہورِ زمانہ ‘ریمان مفروضہ’ (Riemann Hypothesis) ثابت کر دیا ،لیونٹ آلپوگے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے تقریباً 6 ہفتوں کے دوران کمپنی کے چیٹ بوٹ کلاڈ کی مدد سے اس ریاضی کے مسئلے کا تفصیلی ثبوت تیار کیا ہے ۔

اگر یہ ثبوت درست ثابت ہو جاتا ہے تو اسے ریاضی کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار کیا جا سکتا ہے ۔یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اوپن اے آئی سمیت متعدد مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں گزشتہ چند ماہ کے دوران اعلیٰ درجے کے ریاضی کے مسائل کے حل پیش کرنے کا اعلان کر چکی ہیں، اینتھروپک کے ملازم نے گزشتہ روز ریمان مفروضے کے ثبوت کے حوالے سے بتایا کہ اسے کلاڈ کے ایک غیر عوامی ورژن کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...