جی ٹی اے 6نے پہلے روز 2ارب 36کروڑ ڈالر کما لیے
لاہور(نیٹ نیوز)معروف ویڈیو گیم ‘گرینڈ تھیفٹ آٹو 6’ (جی ٹی اے 6) نے پری آرڈرز اور ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت کرکے اندازاً 2.36 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرلی۔
گیم کی ریلیز کے ساتھ ہی اس کی فرنچائز کی گزشتہ قسط کے بعد 13 سال سے جاری انتظار بھی ختم ہوگیا۔سینسر ٹاور کے اعداد و شمار کے مطابق گیم کے مجموعی فروخت میں پلے سٹیشن کا حصہ 75 فیصد رہا جبکہ باقی 25 فی صد فروخت ایکس باکس پر ہوئی۔اس کامیابی کا موازنہ ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘ایونجرز: اینڈ گیم’ سے بھی کیا جا رہا ہے ، جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر میں باکس آفس پر مجموعی کمائی کے لحاظ سے سب سے زیادہ کامیاب فلم ہے ۔ایونجرز: اینڈ گیم نے سینما گھروں میں اپنی پوری نمائش کے دوران تقریباً 3 ارب ڈالر (2.2 ارب پاؤنڈ) کمائے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments