جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی انکی عقل چلی گئی،اعظم سواتی

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی انکی عقل چلی گئی،اعظم سواتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے ۔

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا آج یہاں عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ بات چیت کیلئے سابق صدر عارف علوی کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ واضح ہے کہ بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کرچکے ہیں۔اعظم سواتی نے کہا عمران خان اگر بات کرینگے تو صرف جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں