جے یو آئی کا اسرائیل مردہ باد ملین مارچ پرمشاورتی اجلاس

جے یو آئی کا اسرائیل مردہ باد ملین مارچ پرمشاورتی اجلاس

لاہور (سیاسی نمائندہ)رائیونڈ میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری، مولانا عبدالغفور حیدری، اسلم غوری بھی شریک رہے ۔حافظ نصیر احرار نے ملین مارچ کی پنجاب اور حافظ عبدالرحمن نے لاہور میں تیاریوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔27 اپریل کو اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے مفتی تقی عثمانی،مفتی منیب الرحمن،مولانا فضل الرحمن، تاجر اور وکلا نمائندوں سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام خطاب کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں