امریکا بھر میں ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تارکین کے حق میں نعرے

امریکا بھر میں ٹرمپ کی  پالیسیوں کیخلاف مظاہرے  تارکین کے حق میں نعرے

نیو یارک(اے ایف پی)ہزاروں مظاہرین نے ہفتے کو نیویارک ،واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ اور ان کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف دوسری بار بڑے مظاہرے کئے ۔۔

مظاہرین وائٹ ہاؤس کے باہر بھی جمع ہوئے ۔انہوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا میں بادشاہت نہیں اور ظالم کے خلاف مزاحمت جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے تارکین کی زبردستی ملک بدری پر تنقید کی ،مظاہرین نے کوئی خوف نہیں ،تارکین وطن کا یہاں خیرمقدم ہے کے نعرے لگائے ،73 سالہ کیتھی ویلی نے کہا کہ نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے اقتدار میں آنے کے بارے میں کہانیاں سنی ہیں مگر یہاں کیا ہو رہا ہے ؟۔ انہوں نے کہا ٹرمپ ہٹلر سے کہیں زیادہ احمق ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں