برطانوی عدالت نے مفرور یوٹیوبرعادل راجہ کو مزید 6ہزارپاؤنڈ جرمانہ کردیا

برطانوی عدالت نے مفرور  یوٹیوبرعادل راجہ کو مزید  6ہزارپاؤنڈ جرمانہ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی عدالت نے مفرورقرار دئیے گئے یوٹیوبر عادل راجہ کو مزید 6ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت کیلئے بریگیڈیئر راشد نصیر خصوصی طور پر پاکستان سے برطانیہ پہنچے اور لندن ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے بعد لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو مزید 6 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کا حکم دیا،وہ یہ رقم بریگیڈیئر راشد نصیر کے وکلا کو14 روز میں ادا کرے گا، وہ اس سے قبل عدالتی حکم پر 23 ہزار پاؤنڈ پہلے بھی ادا کر چکا ہے ۔جج نے مفرور یوٹیوبر کی دو درخواستوں میں سے ایک کی سماعت سے انکار کر دیا،جس میں اس نے گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں