وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کی میٹنگز میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کی میٹنگز میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے ۔

 وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے ۔ یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے ۔ وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ اس دورے میں ان کی ملاقاتیں چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور دیگر ہم منصب قائدین سے بھی شیڈول ہیں۔ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی اس دورے کا حصہ ہیں، وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں