شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ۔
انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعدازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے ۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔