مسیحی برادری آج ایسٹرمنائے گی

اسلا م آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی۔
ملک بھر کے گر جا گھروں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں آج اور کل دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔