ساجد حسن کو لائیو شو میں بیوی کا مذاق اڑانے پر تنقید کا سامنا
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار ساجد حسن کو لائیو شو میں بیوی کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ساجد حسن نے ایک پروگرام کے کچن سیگمنٹ میں مسلسل اپنی بیوی کا مذاق اڑایا اور ان کی نقلیں بھی اتارتے رہے ۔ ساجد حسن کی اہلیہ نے شوہر کے اس نامناسب رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایسی حرکتوں سے مصنوعی ذہانت کو بیان کر رہے تھے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا چند لمحوں میں ہی وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکار کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔