آسٹریلیا:پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

آسٹریلیا:پہلی بار خاتون  آرمی چیف مقرر

سڈنی(رائٹرز ) آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیزے نے اعلان کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل کو آسٹریلوی فوج کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔۔۔

 ، جو ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون آرمی چیف ہوں گی۔سوسن کوائل جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ یہ تقرری آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔وزیرِ دفاع رچرڈ مارلز نے اس موقع کو ایک بڑا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی دفاعی افواج میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور حکومت نے 2030 تک اس شرح کو 25 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں