زرمبادلہ ذخائر، جاری مالی سال 3.320ارب ڈالر کا اضافہ
15مئی کوختم ہفتے میں ذخائرکاحجم 22.589 ارب ڈالرریکارڈ، اسٹیٹ بینک
اسلام آباد (اے پی پی)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.320 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.269 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں ایس بی پی کے پاس 14.505ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کا حجم 4.763 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، 15مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 22.589ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں ایس بی پی کے پاس 17.081ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کا حجم 5.508 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر 2.575 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 745ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔