پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے ڈبلن روانہ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹرائی  سیریز میں شرکت کیلئے ڈبلن روانہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے براستہ دبئی ڈبلن روانہ ہوگئی۔

قومی ویمنز ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو میزبان آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹرائی سیریز کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ، جہاں ٹیم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں