شہری کے پیٹ سے 1.3کلو وزنی پتھری نکال لی گئی

 شہری کے پیٹ سے 1.3کلو وزنی پتھری نکال لی گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شہری کے مثانے سے 1.3 کلو وزنی پتھری نکال لی گئی۔تین سال قبل چین کے مغربی صوبے گوانگ ڈونگ کے قصبے لانگ تانگ کے ایک کسان کو پیشاب کرنے میں بار بار مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

حتیٰ کہ اسے رفع حاجت کے لیے اپنی پوزیشن بدلنی پڑتی کبھی تکلیف انتہائی بڑھ جاتی اور درد بھی ہونے لگتا۔ بالآخر گھر والوں کے اصرار پر وہ ہسپتال جانے پر راضی ہوگیا جہاں معائنے کے بعد اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے مثانے میں اتنی بڑی پتھری موجود تھی کہ پیشاب بمشکل ہی گزر پاتا تھا۔شعبہ یورولوجی کے ڈپٹی چیف فزیشن لِن یوان کے مطابق یہ اس کے مثانے کی پتھری 10 سینٹی میٹر چوڑی، 13 سینٹی میٹر لمبی اور تقریباً 1.3 کلوگرام وزنی تھی۔اس شخص کے درمیانی جسم کے ایکسرے میں صاف دکھائی دیا کہ یہ خوفناک پتھری مثانے کی زیادہ تر جگہ گھیر چکی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں