اپنے بال قربان کرنا بند کریں، علیزے کا شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنز
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے انڈسٹری میں مقبول ہونے والے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ خدا کے لیے اداکاراؤں سے متاثر ہو کر اپنے بال قربان کرنا بند کریں، آدھی اداکاراؤں نے وِگز لگائی ہوتی ہیں اور آدھی نے بال پن اپ کیے ہوتے ہیں، جو ایک آدھ نے واقعی بال کاٹے بھی ہیں، وہ تو بعد میں وِگ لگا لیں گی، مگر آپ لوگوں کو دوبارہ بال لمبے ہونے کے لیے 3 سال انتظار کرنا پڑے گا۔