سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1521روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.33فیصد کم ہے ،
پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1526روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1537روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.16فیصدکم ہے ،پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1540روپے ریکارڈکی گئی تھی۔