کراچی چیمبر:26سے 29مئی تک عید کی تعطیلات کا اعلان

کراچی چیمبر:26سے 29مئی تک عید کی تعطیلات کا اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنے تمام ملازمین کے لیے منگل 26 مئی 2026ء سے جمعہ 29 مئی 2026ء تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے

تعطیلات کے دوران کراچی چیمبر کے تمام دفاتر اورشعبہ جات بند رہیں گے جبکہ چیمبر میں معمول کی کاروباری سرگرمیاں ہفتہ 30 مئی 2026ء سے دوبارہ شروع ہونگی۔صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف نے تاجر و صنعتکار برادری، چیمبر کے اراکین اور پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ مبارک موقع ملک میں امن، خوشحالی، اتحاد اور معاشی استحکام کا باعث بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں