سونا 4ہزار 600روپے فی تولہ مہنگا، ڈالر سستا ہوگیا

سونا 4ہزار 600روپے فی تولہ مہنگا، ڈالر سستا ہوگیا

تولہ سونا 4لاکھ 77ہزار 762دس گرام 405,660روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈالر سستا ہوگیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,943 روپے اضافے کے بعد 405,660 روپے سے بڑھ کر 409,603 روپے ہوگئی ۔ 10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 371,858 روپے سے بڑھ کر 375,483 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 51 پیسے ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 65 پیسے رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں