اسٹاک ایکسچینج:4سطحیں عبور، انڈیکس 171000پرپہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج:4سطحیں عبور، انڈیکس 171000پرپہنچ گیا

کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی، 71فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں حصص کی مالیت میں 3کھرب 72ارب 51کروڑ 16لاکھ 33ہزار کا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)امریکہ ایران ممکنہ معاہدے کی امید اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے علاوہ پاک چین سرمایہ کاری کے معاہدوں کی اطلاعات کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 168000، 169000، 170000 اور 171000پوائنٹس کی مزید 4سطحیں عبور ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 71فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 3کھرب 72ارب 51کروڑ 16لاکھ 33ہزار 273روپے کا اضافہ ہوگیاجس سے ایک موقع پر 4ہزار 077پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3881.05 پوائنٹس کے اضافے سے 171725.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 1209.13پوائنٹس کے اضافے سے 51517.14پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 2024.02 پوائنٹس کے اضافے سے 103214.49  پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 5524.54پوائنٹس کے اضافے سے 246565.71پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعہ کی نسبت 5.31 فیصد زائد رہا اور مجموعی 50کروڑ 63لاکھ 55ہزار 873 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 489 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں