بھارتی کرکٹ پریذنٹر نے اداکارہ کرتیکا کامرا سے شادی کرلی
ممبئی (آئی این پی)بھارت کے کرکٹر پریذینٹر واداکار گورو کپور اور اداکارہ کرتیکا کامرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامرا اور گورو کپور بدھ کے روز باندرا میں واقع گھر پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ اس تقریب میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے اپنے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔