ڈالر کی قدرکم،ایک تولہ سونا 1600روپے سستا

ڈالر کی قدرکم،ایک تولہ سونا 1600روپے سستا

تولہ سونا 4لاکھ 95ہزار 362،دس گرام 4لاکھ 24ہزار693کاہوگیا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.01 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 730 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1371 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار693 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کمی سے 7 ہزار 934 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں