دنیا بھر سے مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرنے کا ریکارڈ
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے ایک شخص نے دنیا بھر سے 858 مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔57 سالہ سنیل جوزف کے مطابق چیزیں جمع کرنے کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا۔
ابتدا میں وہ ڈاک ٹکٹ، سکے اور ماچس کے لیبل جمع کیا کرتے تھے ۔ وقت کے ساتھ یہ شوق جنون بنتا گیا اور پھر انہوں نے ریزر بلیڈ کے ریپرز، ایئرلائن بورڈنگ پاسز، کافی مگز اور ٹی بیگز تک جمع کرنا شروع کر دئیے ۔ صرف یہی نہیں 2014 میں بھی سنیل جوزف گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں، جب اُنہوں نے 5986 فون کارڈز کی شاندار کلیکشن پیش کی تھی۔ 15 سال کی محنت کے بعد اُن کے پاس 245 ممالک کے 12 ہزار سے زائد فون کارڈز موجود تھے ۔اب پیپر کپ کلیکشن نے ایک بار پھر انہیں دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے ۔