دفاع وطن ناقابل تسخیر کا نعرہ قومی سلامتی کا ضامن ، علیم خان

دفاع وطن ناقابل تسخیر کا نعرہ قومی سلامتی کا ضامن ، علیم خان

نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکوں کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا افواج پاکستان، عسکری ادارے ، ماہرین مبارکباد کے مستحق ، یوم تکبیر پر پیغام

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دفاع وطن ناقابل تسخیر کا نعرہ قومی سلامتی کا ضامن ہے ۔ 28 مئی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی کے دن پاکستان نے پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی،ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا نے پاکستان کو خود مختار مملکت کے طور پر سراہا ۔ وفاقی وزیر نے ایٹمی پروگرام کے آغاز پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظممحمد نواز شریف نے دبا ؤکے باوجود ایٹمی دھماکوں کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا ، ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ثمر مبارک مند بلاشبہ اس قوم کے ہیرو ، افواج پاکستان، عسکری ادارے اور دفاعی ماہرین خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ، ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارتکاری منفرد اور بہترین رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں