کامونکے :خاندانی تنازع ، 2ہم زلف قتل ، بچے سمیت 2 زخمی
حیدر بسرا نے حبیب اللہ جٹ اور اسرار پو ما کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا مقتول حبیب اللہ کا 17 سالہ بیٹا عبد الرحمن اور 8 سالہ راہگیر معاذ زخمی ،ملزم فرار
کامونکے (تحصیل رپورٹر )عید کے تیسرے روز خاندانی تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو ہم زلفوں کو قتل جبکہ کمسن سمیت2افراد کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کالی صوبہ کے حیدر بسرا اور اُسکے ہم زلف واہنڈو کے حبیب اللہ جٹ کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔گزشتہ روز حیدر بسرا نے حبیب اللہ جٹ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سفاک ملزم کے ہم زلف حبیب اللہ اور کلوکلاں کا اسرار عرف پوما زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر مقتول حبیب اللہ جٹ کا بیٹا 17 سالہ عبدالرحمن اور راہگیر 8سالہ معاذ شدید زخمی ہوگئے ۔دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم واہنڈو پولیس نے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، ریسکیو نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔