چاندی83،سونا500روپے سستا، ڈالر کی قدربھی کم
تولہ سونا 4لاکھ 74ہزار 862،دس گرام4لاکھ 7ہزار 117پرجاپہنچا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 4525 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کی کمی سے 8034 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.50 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.51 روپے پر بند ہوئی تھی۔