شوٹنگ ورلڈکپ،گلفام جوزف نے فائنل راؤنڈکیلئے کوالیفائی کرلیا

 شوٹنگ ورلڈکپ،گلفام جوزف  نے فائنل راؤنڈکیلئے کوالیفائی کرلیا

میونخ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے گلفام جوزف نے رائفل شوٹنگ ورلڈکپ میں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

10 میٹر ائرپسٹل میں گلفام جوزف نے ٹاپ 8 میں رہ کر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں دنیا بھر سے 142 شوٹرز شریک ہوئے تھے ۔ مجموعی طور پر 583 پوائنٹس کے ساتھ گلفام نے ایشین گیمز کا مقامی کرائٹیریا بھی حاصل کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں