جگر کے مریضوں کیلئے آزمائی گئی نئی سیل تھراپی

جگر کے مریضوں کیلئے آزمائی گئی نئی سیل تھراپی

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین نے ایک نئی سیل تھراپی آزمائی ہے جسے جگر کے خطرناک مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے حقیقی امید قرار دیا جا رہا ہے ۔

 کلینیکل ٹرائل میں جن مریضوں کو یہ سیل تھراپی دی گئی اُن میں چار سال بعد موت یا لیور ٹرانسپلانٹ کی ضرورت کا خطرہ عام علاج لینے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر میں خود کو دوبارہ بنانے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے لیکن جب مرض حد سے بڑھ جائے تو شدید زخم اور داغ جگر کو ناقابلِ مرمت نقصان پہنچا دیتے ہیں جو آخرکار لیور فیل ہونے کا سبب بنتا ہے ۔اب یہ نئی سیل تھراپی اُن مریضوں کے لیے بڑی امید بن کر سامنے آئی ہے جن کے لیے اب تک واحد علاج صرف لیور ٹرانسپلانٹ تھا۔ماہرین کے مطابق اگر آئندہ تحقیقات بھی کامیاب رہیں تو یہ علاج مستقبل میں لاکھوں مریضوں کی زندگیاں بچا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں