شہر میں لاکھوں کے ڈاکے گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون لوٹ لئے گئے۔
برکی میں عقیل سے 4لاکھ25ہزار روپے ، موبا ئل فون،راوی روڈ میں غلام محمد سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں بابر سے 4 لاکھ نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فون، وحدت کالونی میں امجد سے 70 ہزار روپے اور موبائل ، شالیمار میں تنویر سے 1 لاکھ اور موبائلل،ہربنس پورہ میں سرفراز سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل ،ہنجروال میں نواز سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل،مصری شاہ میں اعظم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ اسلام پورہ سے ریاست علی ،گلبرگ سے نواز ،کوٹ لکھپت سے کاشف اور نولکھا سے امداد کی گاڑیاں جبکہ نولکھا سے ارتضیٰ ، گارڈن ٹائون سے امداد ، لوئرمال سے شہزاد اور شاہدرہ ٹاؤن سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔