پاک آسٹریلیا پہلاون ڈے آج، تیاری اچھی ہے: شاہین

پاک آسٹریلیا پہلاون ڈے آج، تیاری اچھی ہے: شاہین

بابر ٹیم کی بیک بون ،کھلاڑیوں کو اپنی بہتری پر کام کرنا چاہیے ، مجھ پر تنقید کرنیوالوں کو میری طرف سے عیدمبارک،قومی کپتان سیریزمیں کسی ٹیم کو سبقت حاصل نہیں، سینئر فاسٹ باؤلرز کی عدم موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑیگا،آسٹریلوی قائد جوش انگلس

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا۔پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام ساڑھے چار بجے پاکستان وقت کے مطابق شروع ہوں گے ۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہیڈ کوچ نے جن کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے ، انہیں اپنی بہتری پر کام کرنا چاہیے ، بابر اعظم ٹیم کے بیک بون ہے ، رضوان کی بھی جلد سکواڈ میں واپسی ہوگی، مجھ پر تنقید کرنیوالوں کو میری طرف سے عیدمبارک کہتا ہوں۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شاہین آفریدی نے کہاکہ ٹیم میں ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہے اور سلیکٹرز مرحلہ وار نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط کمبی نیشن تیار کیا جاسکے ۔ آسٹریلیا کے خلاف ہماری اچھی تیاری ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیاں سوچ سمجھ کر کی جاتی ہیں ،بعض اوقات نئے کھلاڑی فوری نتائج نہیں دے پاتے ، تاہم انہیں اعتماد اور وقت دینا ضروری ہوتا ہے ۔ آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں ، ون ڈے سیریزمیں کسی ٹیم کو سبقت حاصل نہیں، سینئر فاسٹ باؤلرز کی عدم موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوش انگلس نے کہا کہ راولپنڈی کا موسم کافی گرم ہے ، تاہم ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ سکواڈ میں موجود دیگر کھلاڑی ذمہ داری اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں