ایف بی آر کے دفاتر ٹیکس وصولی کیلئے آج کھلے رہیں گے
اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے جمعہ کو کہا ہے کہ ملک بھر میں اس کی تمام فیلڈ فارمیشنز 30 مئی بروز ہفتہ ڈیوٹیوں اور ٹیکس وصولی کے لیے کھلی رہیں گی۔۔۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر ، درمیانے ٹیکس دہندگان کے دفاتر ، کارپوریٹ ٹیکس دفاتراور ریجنل ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے ۔بیان کے مطابق یہ ہدایات ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔