ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کیلئے 20لاکھ روپے کی ڈیمانڈ

ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کیلئے 20لاکھ روپے کی ڈیمانڈ

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

حال ہی میں ایک ایک رمضان ٹرانسمیشن میں پوڈ کاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے ان سے یہ سوال کیا کہ آپ سے ایک فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس بارے میں بتائیں کہ وہ کیا مسئلہ تھا؟عدنان فیصل نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو ہانیہ عامر کا ذاتی انتخاب ہے کہ انہوں نے 20 لاکھ مانگ لیے ، ہم نے اب تک تقریباً 7 سو پوڈ کاسٹ کی ہیں، لیکن آج تک انٹرویو کے لیے اتنے پیسے کسی کو نہیں دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں