دیواروں کے پار وائی فائی،پیچھے چھپی ہالی ووڈ اداکارہ

دیواروں کے پار وائی فائی،پیچھے چھپی ہالی ووڈ اداکارہ

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)وائی فائی آخر دیواروں کے پار کیسے کام کرتا ہے ؟ 1940 کی دہائی میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیڈی لامار نے ایک انقلابی خیال پیش کیا جسے فریکوئنسی ہوپنگ سپریڈ سپیکٹرم کہا جاتا ہے ۔

 ٹیکنالوجی میں سگنل ایک ہی فریکوئنسی پر رہنے کے بجائے تیزی سے مختلف فریکوئنسیز پر منتقل ہوتا رہتا ہے ، جس سے اسے روکنا یا ہیک کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ہیڈی لامار نے یہ ایجاد موسیقار جارج انتھیل کیساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کے دوران کی اور 1942 میں اس کا پیٹنٹ بھی حاصل کیا، تاہم امریکی بحریہ نے اسے استعمال نہیں کیا۔ بعد ازاں یہی اصول جدید وائرلیس کمیونیکیشن، بشمول وائی فائی، کی بنیاد بنا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب وائی فائی سگنل دیوار سے ٹکراتا ہے تو اس کا کچھ حصہ واپس پلٹ جاتا ہے ، کچھ جذب ہو جاتا ہے جبکہ باقی حصہ دیوار کے پار پہنچ جاتا ہے ، جس سے انٹرنیٹ کنکشن برقرار رہتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں