سوشل میڈیا سے متاثرہ دماغ کی بحالی،10 سالہ نقصان ختم

سوشل میڈیا سے متاثرہ دماغ کی بحالی،10 سالہ نقصان ختم

لاہور(نیٹ نیوز)جدید تحقیق نے انکشاف کیا کہ سمارٹ فون اور سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال انسانی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر رہا ہے ، تاہم صرف دو ہفتوں کے لیے ان چیزوں سے دوری اختیار کرنے سے دماغی صحت میں دس سال کے برابر بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

اس نئی تحقیق نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہسمارٹ فون کے حد سے زیادہ استعمال سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کو محض دو ہفتوں کے ڈیجیٹل ڈیٹاکس یعنی انٹرنیٹ سے دوری کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔ سائنسی جریدے ‘ پی این اے ایس نیکسس’ میں شائع تحقیق میں 467 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ محققین کے مطابق اس دو ہفتوں کے وقفے نے دماغی کارکردگی کو ایک دہائی پیچھے کی طرف موڑ دیا ہے ۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ماہرین کا بھی یہی ماننا ہے کہ موبائل کے استعمال میں تھوڑی سی کمی بھی انسانی رویے اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں