لوگ اب فلمی ستاروں کی نقل نہیں کرتے :کرن جوہر
ممبئی (آئی این پی )بالی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ فیشن کے رجحانات مکمل طور پر بدل چکے ہیں اور اب لوگ فلمی ستاروں کی نقل کرنا پسند نہیں کرتے۔
ایک وقت تھا جب بالی ووڈ انڈین فیشن کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ لوگ فلمی ہیروز جیسے بیل باٹم پینٹس، بالوں کے سٹائل اور اداکاراں کے پہنے ہوئے ساڑھی اور سوٹس کی نقل کرواتے تھے ، ماضی میں اگر کوئی لباس کسی بالی وڈ سٹار نے پہن لیا تو وہ فورا فیشن ٹرینڈ بن جاتا تھا لیکن اب لوگ یہی سوچتے ہیں کہ یہ تو پہلے ہی کرینہ کپور، عالیہ بھٹ یا دیپیکا پہن چکی ہیں، ہم کیوں پہنیں؟کرن جوہر کے مطابق آج کل لوگ کسی سیلیبرٹی کی کاپی نظر آنا نہیں چاہتے بلکہ ہر شخص اپنی الگ شناخت اور انفرادیت قائم رکھنا چاہتا ہے۔