آئندہ فردوس جمال کیساتھ کام نہیں کرونگی:شائستہ جبین
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے سینئر اداکار فردوس جمال کے خواتین سے متعلق رویے پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی انا، فطرت اور تربیت ہی اسے بناتی یا بگاڑتی ہے، فردوس جمال بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں، لیکن اگر انسان اچھا نہ ہو تو اس کی کامیابی بے معنی ہو جاتی ہے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ایک بار فردوس جمال کے ساتھ کام کیا اور وہی تجربہ میرے لیے کافی تھا، فردوس جمال خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کرتے ہیں اور میں ایسی باتیں سننا بھی پسند نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال نے ماضی میں کئی سینئر اداکاروں کے خلاف بھی باتیں کیں۔