پاکستان اور افغانستان خطے کو تجارتی راہداری میں بدل سکتے ، افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے کو تجارتی راہداری میں بدل سکتے ہیں۔۔۔
دونوں ممالک خطے میں رسد اور طلب کے درمیان قدرتی پل کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ پاکستان جغرافیائی، سیاسی، تجارتی اور اسٹریٹجک لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ملک ہے ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک معدنیات کے بڑے ذخائر رکھتے ہیں،تاہم سمندر تک رسائی نہ ہونے کے باعث عالمی منڈیوں سے پوری طرح منسلک نہیں ہو سکے۔