جنوبی یورپین ممالک کو برآمدات میں 5.75فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)جنوبی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 5.75 فیصداضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران جنوبی یورپ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 2.705 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2.558 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح 10 مہینوں میں جنوبی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 0.147 ارب ڈالر یعنی 5.75 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔