مومنہ کامعاملہ ،اداکارہ نادیہ حسین کی ثاقب چدھڑ پر تنقید

مومنہ کامعاملہ ،اداکارہ نادیہ حسین کی ثاقب چدھڑ پر تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ وماڈل نادیہ حسین نے مومنہ اقبال کے معاملے میں ثاقب چدھڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک پروگرام میں نادیہ حسین نے کہا کہ مومنہ ایک سمجھدار لڑکی ہیں، اس لیے اگر وہ میڈیا پر آئیں تو یقیناً انہیں حقیقی خطرات لاحق ہوں گے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسا شخص جو خود شادی شدہ ہونے اور ازدواجی تعلق سے باہر تعلقات کا اعتراف کررہا ہے ، اس سے سوال کیوں نہیں کیے جارہے ؟نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ تحائف کا ہے تو بریک اپ کے بعد تحائف واپس نہیں مانگے جاتے ۔ آپ نے مومنہ اقبال کو تحائف اپنی مرضی سے دئیے تھے ، کسی نے آپ کو مجبور نہیں کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں