غزہ ،لبنان پر اسرائیلی حملے ،2خاندانوں کے 14افراد شہید

غزہ ،لبنان پر اسرائیلی حملے ،2خاندانوں کے 14افراد شہید

غزہ کے النصیرات کیمپ میں میاں بیوی اور کمسن بچہ مارے گئے ،10زخمی

غزہ،بیروت(اے ایف پی)غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 2خاندانون کے 14افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ،وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے  نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے ۔ حملہ علی الصبح النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر کیا گیا جس میں میاں بیوی اور ان کا کمسن بچہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، 10 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے جن میں6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق حملہ نبطیہ کے علاقے صیر الغربیہ میں کیا گیا ، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں