انجمن تاجران کا کم شرح فکس ٹیکس اسکیم لانے کا مطالبہ

انجمن تاجران کا کم شرح فکس  ٹیکس اسکیم لانے کا مطالبہ

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ دہرے ٹیکسوں کا نظام فوری طور پر ختم کیا جائے۔۔۔

 تاکہ کاروباری طبقے پر اضافی مالی بوجھ کم ہوسکے ، تاجروں کیلئے کم شرح سے فکس ٹیکس کی اسکیم لائی جائے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیچیدہ ٹیکس نظام کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، مطالبہ ہے کہ ٹیکس کے نظام کو سہل بنایا جائے اور ٹیکسز کی شرح کو بھی کم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رضا کارانہ طورپر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں