ببرک شاہ اب بھی وینا ملک کیساتھ منسلک ہیں، اداکار کا انکشاف
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ اُن کی اور سابق اہلیہ و اداکارہ وینا ملک کی ابھی بھی ایک جوائنٹ پراپرٹی ہے۔
ببرک شاہ اور وینا ملک دو ایسے ستارے تھے جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا۔ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران ببرک نے انکشاف کیا کہ وہ اب بھی وینا ملک سے ایک پرانی سرمایہ کاری کے تحت منسلک ہیں۔ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور وینا ملک نے ایک مشترکہ پلاٹ خریدا اور مل کر اپنا گھر بنانا شروع کیا۔ وہ دونوں اب بھی جائیداد کے مساوی حصے کے مالک ہیں۔