کانز فلم فیسٹول،ایشوریا کو دیکھ کر ابھیشیک کی آنکھیں کھلی کیوں رہ گئیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وُڈ ایکٹرس ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں اپنی خوبصورتی اور سٹائل سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اسی دوران ابھیشیک بچن کی ایک پرانی پوسٹ بھی وائرل ہو گئی ہے اس وقت ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘تقریباً 52 گھنٹے سے سویا نہیں تھا، آنکھیں بند ہو رہی تھی، لیکن پھر مسز کو اس انداز میں دیکھا تو آنکھیں دوبارہ کھل گئیں۔ ابھیشیک کے اس محبت بھرے تبصرے نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے اور آج ایک بار پھر یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔